Sunday, February 11, 2018

روشن خیالی اور آزادی اظہار کا چراغ بجھ گیا، عاصمہ جہانگیر کوچ کر گئیں

روشن خیالی اور آزادی اظہار کی علم بردار معروف قانون داں اور سابق صدر سپریم کورٹ عاصمہ جہانگیر انتقالکر کر گئیں۔

انھیں گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

 

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انھوں نے انسانی حقوق کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی انہوں نے فعال کردار ادا کیا۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سمیت دیگر سینیئر وکلا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، وہ ایک فرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کے لیے موثر آواز تھیں

No comments:

Post a Comment