Sunday, February 11, 2018

خدا کی بستی کا راجا رخصت ہوا، قاضی واجد انتقال کر گئے

 

لیجنڈ اداکار قاضی واجد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔  خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی واجد کو بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی لیکن گزشتہ رات انہیں دل میں تکلیف کے باعث گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 

قاضی واجد 26 مئی 1930 کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیوپاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا اور اپنے 65 سالہ فنی کیریئر میں سیکڑوں ڈراموں، ٹی وی تھیٹر سمیت فن کے تمام شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، حکومتِ پاکستان نے 1988 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔

 

No comments:

Post a Comment