Wednesday, December 20, 2017

نظریہ: ون منٹ اسٹوری

ون منٹ اسٹوری

نظریہ ۔۔۔۔ اقبال خورشید

اُس کی ایک ہی خواہش، ایک ہی خواب تھا

کہ وہ فقط فرد نہ رہے، فکر بن جائے۔ اُس کا نام ایک نظریے میں ڈھل جائے۔

 اُس نے جو راستہ اختیار کیا، وہ کٹھن تھا۔قدم قدم پر دشواریاں۔ مخالفین نے شدید تنقید کی

کبھی بدعنوانی کا الزام لگایا،کبھی گالیاں دیں

کسی نے نااہل ٹھہرایا، کسی نے غدار،مگر دباﺅ اور دھمکیوں کے باوجودوہ اپنا کام کرتا رہا

آخر کوششیں رنگ لائیں محنت اور خلوص کے وسیلے اس نام ایک نظریے میں ڈھل گیا۔

پھر اس کے بچوں کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں رہی

کہ عبدالستار ایدھی ایک نظریے کا نام ہے۔

اور جن کے بچے کو یہ کہنے کی ضرورت پیش آئی

وہ ہمیشہ ضرورت مند ہی رہے۔

No comments:

Post a Comment