Friday, November 10, 2017

ریپ دراصل جنسی ہوس نہیں بلکہ طاقت کا اظہار ہوتا ہے: ماہرہ خان

فلم ’ورنہ‘ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جو بہت بےخوف اور جارحانہ مزاج کی مالک ہے۔ اُس کا ریپ ہوتا ہے اور وہ انصاف چاہتی ہے۔

 

 

 

 

 معروف اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ان کی آنے والی فلم ورنہ معاشرے اور دنیا بھر میں طاقت کے کھیل کے بارے میں ہے۔ 

’ورنہ‘ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جو بہت بےخوف اور جارحانہ مزاج کی مالک ہے۔ اُس کا ریپ ہوتا ہے اور وہ انصاف چاہتی ہے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ’فلم کی ہیروئن بہت جارحانہ اور نڈر ہے، اُس میں بہت غصہ ہے لیکن آنکھوں میں بہت بے خوفی ہے۔ دو ہفتوں بعد تو یہ لڑکی مجھ میں گھس گئی تھی اور اس نے مجھے بھی غصے والا بنا دیا تھا۔ پھر میں نے اسے کہا کہ تم جاؤ، تمہیں ’ورنہ‘ میں ہی ہونا چاہیے۔‘

حال ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ سامنے آنے والی اپنی تصاویر پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بارے میں ان کا موقف ہے کئی بار چپ رہنا بولنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا ان کا بھی دل کرتا تھا کہ وہ لوگوں کی باتوں کا جواب دیں لیکن ’کبھی کبھی چپ رہنے میں زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب آپ کے کچھ بھی کہنے سے فرق نہ پڑے۔‘

 رواں ڈیسک

No comments:

Post a Comment