Thursday, November 2, 2017

میاں صاحب نے "ایک بار پھر" ایک بڑا فیصلہ کر لیا۔

 

 میاں نواز شریف نے اپنے کیریر میں کئی بڑے اور پر خطر فیصلے کیے، چند نتیجہ خیز ثابت ہوئے، چند ہلاکت خیز

اب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف، جنھیں کچھ عرصے قبل عدالتی فیصلے کے نتیجے میں نااہل ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، یہ فیصلہ کیا ہے کہ بڑھتے دبائو سے مقابلہ کرنے اور آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر عوامی رابط مہم شروع کی جائے۔ اس رابطہ مہم کا آغاز ایبٹ آباد کے جلسہ عام سے کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق لندن سے واپسی کے بعد میاں نواز شریف نے جمعرات کے روز پنجاب ہائوس میں پارٹی کے راہ نمائوں سے ملاقات کی ہے۔ دیگر راہ نمائوں کے علاوہ چوہدری نثار نے بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مختلف رہنماؤں کی ذمہ دامہ داریاں بھی لگائیں، لیکن اس بارے میں مذید اطلاعات نہیں مل سکیں۔

یاد رہے کہ نواز شریف تین مختلف ریفرنسوں میں مرکزی ملزم ہیں، جب کہ ان کی صاصبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر ایک کیس میں ملزم ہیں۔

عدالتی مقدمات اور پارٹی اختلافات کی وجہ سے ن لیگ شدید مشکل کا شکار ہے اور امید کی جارہی ہے کہ میاں صاحب کا یہ اہم فیصلہ ان مشکلات کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔

(رواں نیوز)

No comments:

Post a Comment