Thursday, September 28, 2017

مال دار : ون منٹ اسٹوری

 

 ون منٹ اسٹوری      

مال دار۔۔۔۔اقبال خورشید



آج بونس ملا تھا۔

سوچا، کچھ عیاشی کی جائے۔

 
بہترین سوٹ پہنا، اورایک بڑے ریسٹورنٹ پہنچ گیا۔
ویٹر میرا آرڈر سن کر مزید جھک گیا۔

ریسٹورنٹ کا مالک مجھے وی آئی پی گاہک کی طرح ٹریٹ کرنے لگا۔

جب آرڈر لگانے کا وقت آیا، تو چار ویٹر احتراماًمیز کے گردکھڑے ہوگئے۔
ایک نے شاہانہ انداز میں قاب اٹھائی۔

ڈش میں درجنوں ٹماٹر سجے تھے۔  

تین سو روپے کلو بکنے والے ٹماٹروں کو دیکھ کر 

ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ مودب ہوگئے۔
جب میں مزے سے ٹماٹر کھا رہا تھا
تو ایک بزرگ نے اپنے بیٹے کے کان میں سرگوشی کی
”کوئی مال دار آدمی لگتا ہے“

No comments:

Post a Comment